Home اہم خبریں’ملزمہ انمول کو عدالت میں پیش کرنا عوام کیلئے خطرہ ہے‘: سپرنٹڈنٹ جیل کی رپورٹ

’ملزمہ انمول کو عدالت میں پیش کرنا عوام کیلئے خطرہ ہے‘: سپرنٹڈنٹ جیل کی رپورٹ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فار ویمن نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی اور قتل کیسز کی رپورٹ مختلف عدالتوں میں پیش کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کرنا عوام کے لیے خطرہ ہے، ملزمہ ہائی پروفائل ہے جس کی وجہ سے فزیکلی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فار ویمن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزمہ کو پیش کرنا عوام، سیکیورٹی اداروں اور خود ملزمہ کے لیے بھی خطرہ ہے، ملزمان کی ویڈیو لنک پر پیشی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے ستمبر 2025ء میں ہدایات دی تھیں، سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر گائیڈ لائنز دے رکھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عوام کے تحفظ کے پیشِ نظر پنکی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی اجازت دی جائے، پنکی کو آج پیش نہیں کیا جا سکتا، آئندہ سماعت کی تاریخ بھی ویڈیو لنک پر دی جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00