Home اہم خبریںتویشا شرما کیس میں سینئر سرکاری افسرِ قانون کے ریمارکس

تویشا شرما کیس میں سینئر سرکاری افسرِ قانون کے ریمارکس

by Admin
0 comments
—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں سابق مس پونے 33 سالہ تویشا شرما کی پُراسرار موت کے کیس نے نیا رُخ اختیار کر لیا۔

ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی سمجھا جا رہا تھا تاہم اب اس میں مبینہ گھریلو تشدد اور ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی موت کے 10 دن بعد تک لاپتہ رہنے والا شوہر سمرتھ سنگھ پولیس کے سامنے پیش ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ تویشا شرما نے اپنی موت سے کچھ دن قبل اپنی والدہ کو متعدد پیغامات بھیجے تھے جن میں انہوں نے شادی میں شدید ذہنی اذیت اور گھٹن کا اظہار کیا تھا۔

تویشا نے لکھا تھا کہ میری زندگی جہنم بن چکی ہے اور مجھے واپس گھر لے جایا جائے۔

تویشا کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ ہماری بیٹی کو شادی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیر اخلاقی الزامات بھی لگائے گئے۔

کیس کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

 آج کی سماعت کے دوران حکومت مدھیہ پردیش کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے ریمارکس دیے کہ طلاق یافتہ بیٹی مری ہوئی بیٹی سے بہتر ہے، جس کے بعد عدالت میں اہم بحث شروع ہو گئی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ تحقیقات منصفانہ، آزاد اور غیر جانبدار ہونی چاہئیں، کیس کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔

بعد ازاں حکام نے اعلان کیا کہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کر دی جائیں گی۔

تویشا شرما کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری بیٹی کو شدید ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا تھا اور سماجی دباؤ کے باعث اسے بر وقت گھر واپس نہیں لا سکے تھے۔

تویشا شرما کی موت نے بھارت میں شادی شدہ خواتین کی حفاظت، خاندانی دباؤ اور گھریلو تشدد کے مسائل پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00