Home انٹرٹینمنٹابھیشیک نے ایشوریا کو ’سول میٹ‘ قرار دے دیا

ابھیشیک نے ایشوریا کو ’سول میٹ‘ قرار دے دیا

by Admin
0 comments

بالی ووڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے حال ہی میں اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس موقع پر ابھیشیک نے ایک انٹرویو میں ایشوریا کو اپنا سول میٹ قرار دیا اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتایا۔

ابھیشیک نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایشوریا سے 2000ء کی فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ کے دوران ملے تھے، لیکن محبت کا آغاز فلم ’امراؤ جان‘ کے سیٹ پر ہوا۔

انہوں نے کہا، ’آج ایش صرف میری بیٹی آرادھیا کی ماں نہیں بلکہ میری سول میٹ بھی ہیں۔ 19 سال کا یہ سفر ایک خواب جیسا رہا ہے۔‘

نامور اداکار نے کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے کہا، ’ہر رات سونے سے پہلے اپنی بیوی سے تین بار ’’سوری‘‘ کہنا نہ بھولیں۔‘

ابھیشیک اور ایشوریا نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی اور 2011 میں بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے بعد والدین بنے۔

دونوں اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا سے دور رکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00