Home اہم خبریںوزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری رفیق نئیر ایک ہفتے کے دورے پر آج برطانیہ پہنچ رہے ہیں

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری رفیق نئیر ایک ہفتے کے دورے پر آج برطانیہ پہنچ رہے ہیں

by Admin
0 comments

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و مذہبی امور چوہدری رفیق نئیر ایڈووکیٹ برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے پر آج شام پانچ بجے مانچسٹر ایئرپورٹ پہنچ رہے ہیں۔ 

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و مذہبی امور چوہدری رفیق نئیر ایڈووکیٹ ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ روانہ ہو چکے ہیں اور آج شام بروز ہفتہ پانچ بجے شام مانچسٹر ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ان کے اس دورے کو سیاسی، سماجی اور کمیونٹی سطح پر نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

چوہدری رفیق نئیر اپنے قیام کے دوران برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد، سماجی شخصیات، اوورسیز رہنماؤں اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور اوورسیز کمیونٹی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اطلاعات و مذہبی امور مختلف تقریبات، کمیونٹی اجتماعات اور خصوصی نشستوں میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ حکومت آزاد کشمیر کی پالیسیوں، عوامی فلاحی اقدامات اور خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے بھی مختلف فورمز پر خطاب کریں گے۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے سیاسی و سماجی شخصیات، اوورسیز کشمیری رہنما اور کمیونٹی کے اہم افراد کی بڑی تعداد موجود ہوگی، جو ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ ان کے اعزاز میں مختلف شہروں میں استقبالیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ دورہ نہ صرف برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا بلکہ آزاد کشمیر کی حکومت اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان تعلقات کو بھی ایک نئی جہت فراہم کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00