Home اہم خبریںانمول عرف پنکی سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل

انمول عرف پنکی سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

منشیات سپلائر انمول عرف پنکی کو منشیات کے مختلف مقدمات میں سماعت کے لیے سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سخت سیکیورٹی حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں اسے درخشاں اور گزری تھانوں میں درج 9 مقدمات کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پولیس عدالت سے انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی تاکہ مقدمات سے متعلق مزید تفتیش اور شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ کیس کی مکمل تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00