Table of Contents
گرمیوں کا موسم جہاں جلد کو متاثر کرتا ہے وہیں بالوں کے لیے بھی کسی امتحان سے کم نہیں۔
ایک دن بال شیمپو کے اشتہار جیسے خوبصورت لگتے ہیں اور اگلے ہی دن تکیے، کنگھی، کپڑوں اور باتھ روم میں گرتے بال پریشان کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
اگر آپ بھی بالوں کے مسلسل جھڑنے سے پریشان ہیں تو ممکن ہے اس کی وجہ مہنگی پروڈکٹس نہیں بلکہ آپ کی روزمرہ کی چند غلط عادتیں ہوں۔
1۔ ضرورت سے زیادہ ہیٹ اسٹائلنگ
بار بار اسٹریٹنر، کرلر یا ہیئر ڈرائر استعمال کرنے سے بال خشک اور کمزور ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹائلنگ کم کریں اور ہمیشہ ہیٹ پروٹیکٹنٹ ضرور استعمال کریں۔
2۔ روزانہ بال دھونا
ہر روز شیمپو کرنے سے بالوں کے قدرتی تیل ختم ہو جاتے ہیں، جو بالوں کی نمی اور صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں، بالوں کی قسم کے مطابق ہفتے میں 2 سے 3 بار بال دھونا بہتر سمجھا جاتا ہے۔
3۔ سخت کیمیکل والے شیمپو
بعض شیمپو ایسے اجزاء رکھتے ہیں جو بالوں کو خشک اور بے جان بنا دیتے ہیں، ہلکے شیمپو استعمال کریں جو بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر صفائی کریں۔
4۔ بہت ٹائٹ ہیئر اسٹائل
سخت پونی ٹیل یا سخت جُوڑا بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتا ہے اور بالوں کا گرنا بڑھا سکتا ہے، ڈھیلے اور آرام دہ ہیئر اسٹائل بالوں کے لیے بہتر ہوتے ہیں۔
5۔ کنڈیشنر استعمال نہ کرنا
اگر آپ صرف شیمپو استعمال کرتے ہیں اور کنڈیشنر سے دور بھاگتے ہیں تو آپ کے بال متاثر ہو سکتے ہیں، کنڈیشنر بالوں میں نمی بحال رکھنے اور انہیں نرم بنانے میں مدد دیتا ہے۔
6۔ تولیے سے زور زور سے بال خشک کرنا
گیلے بالوں کو سختی سے رگڑنے سے روکھا پن اور بالوں کا ٹوٹنا بڑھ سکتا ہے، بالوں کو آہستگی سے خشک کریں یا مائیکرو فائبر تولیہ استعمال کریں۔
7۔ گیلے بالوں میں سخت برش کرنا
گیلے بال زیادہ کمزور ہوتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں، وائڈ ٹوتھ کومب استعمال کریں اور کنگھی ہمیشہ بالوں کے سِروں سے شروع کریں۔
8۔ بہت گرم پانی استعمال کرنا
گرم پانی سے نہانا سکون دیتا ہے، مگر بالوں کی نمی ختم کر دیتا ہے، ماہرین نیم گرم پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
9۔ غیر صحت مند غذا
صرف فاسٹ فوڈ، اسنیکس اور کولڈ ڈرنکس پر گزارہ کرنے سے بال کمزور ہو سکتے ہیں، پروٹین، سبزیاں اور پھل بالوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔
10۔ تیل نہ لگانا
قدرتی تیل جیسے ناریل، روزمیری یا آرگن آئل بالوں اور اسکیلپ کو غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
ہلکی مالش خون کی روانی بہتر بناتی ہے اور بالوں کی نشو و نما میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق خوبصورت اور صحت مند بال صرف مہنگی پروڈکٹس سے نہیں بلکہ اچھی عادات اپنانے سے حاصل ہوتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔