ایران امریکا معاہدے کی امید پیدا ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ تقریباً 5 ڈالر کم ہو کر 97 ڈالر، ڈبلیو ٹی آئی 91 ڈالر اور مربن خام تیل ساڑھے چھ فیصد کمی کے بعد 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا جارہا ہے۔
آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا۔