Home اہم خبریںایران ثقافتی و معاشی محاذ پر بھی دشمن کو شکست دے گا، مجتبیٰ خامنہ ای

ایران ثقافتی و معاشی محاذ پر بھی دشمن کو شکست دے گا، مجتبیٰ خامنہ ای

by Admin
0 comments

مجتبیٰ خامنہ ای : فوٹو ایرانی میڈیا 

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران فوجی میدان میں کامیابی کے بعد اب ثقافتی اور معاشی محاذ پر بھی دشمن کو شکست دے گا۔

یومِ اساتذہ اور یومِ مزدور کے موقع پر اپنے تحریری پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے گزشتہ 47 برسوں کی جدوجہد کے بعد اپنی عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اب ضروری ہے کہ ’معاشی اور ثقافتی جہاد‘ میں بھی کامیابی حاصل کی جائے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اساتذہ ثقافتی میدان میں سب سے مؤثر کردار ادا کریں گے، جبکہ مزدور معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، یہ دونوں طبقات دراصل ثقافت اور معیشت کے بنیادی ستون ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے حکام کو خبردار کیا کہ صرف زبانی خراجِ تحسین کافی نہیں، بلکہ اساتذہ اور مزدوروں کی عملی سرپرستی ضروری ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ مقامی مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو، جبکہ کاروباری افراد سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کو نکالنے سے حتی الامکان گریز کریں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے  امید ظاہر کی کہ ایرانی اسلامی شناخت کو مضبوط بنا کر اور مقامی صنعت کو فروغ دے کر ملک ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00