Home اہم خبریںحنین شاہ نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی، شاداب خان

حنین شاہ نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی، شاداب خان

by Admin
0 comments

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ حنین شاہ کو اللّٰہ نے عزت دینا تھی وہ اسے ملی، وہ کافی عرصے سے انجری سے لڑ رہا تھا اسے اللّٰہ نے موقع دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں حیدرآباد کنگزمین کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انجری سے واپس آنا کوئی آسان کام نہیں تھا اس نے ہمیشہ فائٹ کی، حنین شاہ نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کے پاس مومنٹم اچھا بنا ہوا ہے، فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی اور رنز بچائے، ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، مجھ سے بھی اچھی ہٹنگ نہیں ہوئی مومنٹم نہیں مل سکا، حیدر علی نے مومنٹم دلایا لیکن اس کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ اچھی چیز یہ ہے کہ میچ کی وجہ سے سب نے انجوائے کیا، شاداب خان نے ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے کو بالکل درست قرار دیا۔

شاداب خان نے کہا کہ میں ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ٹو ڈاؤن نہیں کھیل رہا تھا ہمارا کمبی نیشن ہی ایسا بنا ہوا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بابر جیتے وہ بے چارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00