Home اہم خبریںپاور ڈویژن کا نیپرا سے پروزیومر ریگولیشنز 2026 پر نظرِثانی کا مطالبہ

پاور ڈویژن کا نیپرا سے پروزیومر ریگولیشنز 2026 پر نظرِثانی کا مطالبہ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاور ڈویژن نے نیپرا سے پروزیومر ریگولیشنز 2026ء کے چند اہم پہلوؤں پر فوری نظرِثانی کا مطالبہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 25 کلو واٹ یا اس سے کم سولر صارفین کے لیے فیس ختم کی جائے اور لائسنس کی شرط بھی ختم کرنے پر نظرِثانی کی جائے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاور ڈویژن اس سے قبل بھی ان فیصلوں کے ممکنہ منفی اثرات سے نیپرا کو آگاہ کر چکا ہے اور درخواست کی تھی کہ اس معاملے کو پرانے ریگولیشنز کے مطابق رکھا جائے۔

پاور ڈویژن کے مطابق نئی تبدیلیوں کے باعث چھوٹے پیمانے پر صارفین میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا کہ 2015ء کے ضوابط کے تحت 25 کلو واٹ یا اس سے کم کے نظام کے لیے نیپرا سے لائسنس درکار نہیں تھا اور اس زمرے کی درخواستیں تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعے بغیر کسی فیس کے پراسیس کی جاتی تھیں۔

تاہم نئے پروزیومر ریگولیشنز کے تحت چھوٹے سولر پلانٹس کی منظوری کا اختیار بھی نیپرا کو دے دیا گیا ہے اور ایپلیکیشن فیس بھی عائد کر دی گئی ہے، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ نے بھی ان تبدیلیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ 25 کلو واٹ یا اس سے کم کے نظاموں کے لیے پرانے منظوری کے نظام کو برقرار رکھا جائے۔

پاور ڈویژن نے زور دیا ہے کہ چھوٹے سولر سسٹمز کے لیے پرانے طریقہ کار کو بحال کیا جائے کیونکہ موجودہ نظام قومی سطح پر قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00