Home اہم خبریںایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے پاکستان کو تجویز پیش کردی، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے پاکستان کو تجویز پیش کردی، ایرانی نائب وزیر خارجہ

by Admin
0 comments

ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کےلیے پاکستان کو تجویز پیش کردی۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی  نے کہا ہے کہ ایران نے جاری تنازع کے مستقل حل کے لیے اپنی تجاویز پاکستان کو بطور ثالث پیش کر دی ہیں، اب فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرتا ہے یا محاذ آرائی جاری رکھتا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تہران میں تعینات سفیروں اور غیر ملکی سفارتی مشنز کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم وہ مسائل کے حل کے لیے مفادات پر مبنی سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، ایران دونوں راستوں کے لیے تیار ہے تاکہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم وہ امریکا پر عدم اعتماد اور بدگمانی کو برقرار رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر حملوں کے بعد شروع کی گئی جنگ 8 اپریل سے تعطل کا شکار ہے جبکہ پاکستان  کی ثالثی میں ایک مذاکرات کا دور ہو چکا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00