Home اہم خبریںحکمرانوں نے عوام اور مزدور کو ریلیف کے بجائے استحصال دیا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

حکمرانوں نے عوام اور مزدور کو ریلیف کے بجائے استحصال دیا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

by Admin
0 comments

حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کو ان کا حق دینے کے بجائے خیرات دے کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے، حکمرانوں نے مل کر مزدوروں کا استحصال کیا ہوا ہے۔

لاہور میں منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ سمیت مختلف اسکیموں کے ذریعے عوام کو صرف تسلی دی جا رہی ہے جبکہ اصل مسائل جوں کے توں ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر عوام کو دھوکا دے رہی ہیں جبکہ مڈل مین کے ذریعے عام شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ ناصرف مزدوروں بلکہ اپنی ملوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کا بھی استحصال کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گزشتہ سات سال میں ملک میں غربت میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کم سے کم اجرت کے قانون پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، حکمرانوں نے مل کر مزدور طبقے کو نظرانداز کیا ہوا ہے۔

اُنہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 19 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جبکہ پیٹرول پر لیوی کی مد میں عوام سے اربوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

امیرِ جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایک طرف عام شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف بااثر طبقہ اپنی زمینوں اور آمدن پر ٹیکس معاف کروا لیتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00