Home اہم خبریںبرطانیہ کی جامعات پر خفیہ ادارے کو لاکھوں پاؤنڈز دے کر طلبہ کی نگرانی کروانے کا انکشاف

برطانیہ کی جامعات پر خفیہ ادارے کو لاکھوں پاؤنڈز دے کر طلبہ کی نگرانی کروانے کا انکشاف

by Admin
0 comments
 —فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانیہ کی 12 معروف جامعات کی جانب سے ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کو طلبہ اور اساتذہ، خصوصاً فلسطین کے حامی افراد کی نگرانی کے لیے خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی نے سوشل میڈیا کی نگرانی کی، طلبہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور بعض مہمان مقررین کے بارے میں خفیہ سیکیورٹی جائزے بھی تیار کیے، اس مقصد کے لیے جامعات نے 2022ء سے اب تک تقریباً 440000 پاؤنڈ سے زائد رقم ادا کی۔

نگرانی میں شامل افراد میں ایک فلسطینی پروفیسر اور ایک پی ایچ ڈی طالبہ بھی شامل ہیں جن کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کو رپورٹس میں درج کیا گیا۔

اس انکشاف پر چند جامعات کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف سیکیورٹی خدشات اور کیمپس کے تحفظ کے لیے کیے گئے جبکہ ناقدین نے اسے طلبہ کے آزادیٔ اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ایک عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح ڈیٹا جمع کرنا قانونی اور اخلاقی لحاظ سے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے اور اس سے طلبہ میں خوف اور ذہنی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ ان کی سرگرمیوں پر اس حد تک نظر رکھی جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00