Home اہم خبریںبلوچستان سے باہر گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

بلوچستان سے باہر گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

بلوچستان سے باہر گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گندم کی غیر مجاز نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ مقررہ حد سے زائد گندم ذخیرہ کرنے، چھپانے یا غیر قانونی اسٹاک رکھنا جرم ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام گندم کی دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو سرحدی راستوں پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو مشتبہ گوداموں کی تلاشی اور ٹرانسپورٹ دستاویزات کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے غیر قانونی گندم ضبط کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00