Home اہم خبریںشاندار کارکردگی دکھانے والے شریاس ایئر کو کس تنقیدی جملے نے بدلا؟

شاندار کارکردگی دکھانے والے شریاس ایئر کو کس تنقیدی جملے نے بدلا؟

by Admin
0 comments
شریاس ایئر—فائل فوٹو 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026ء میں پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایئر شاندار فارم میں ہیں اور ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست لے آئے ہیں، وہ اس سیزن میں 70 کی اوسط اور 186 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر شریاس ایئر نے بتایا ہے کہ ماضی میں مجھے شارٹ گیند کے خلاف کمزوری پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس نے مجھے مزید محنت کرنے پر مجبور کیا۔

اِن کا کہنا ہے کہ ناقدین نے مجھ پر بار بار تنقید کی کہ میں شارٹ گیند کو مینیج کرنے کا اہل نہیں ہوں، لوگوں کی باتوں نے مجھے اکسایا، غصہ دلایا اور میں نے خود کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شریاس ایئر نے ممبئی کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف چھکا لگا کر ناقدین کو خاموش کر دیا۔

شریاس ایئر کا کہنا ہے کہ میں اب شارٹ گیند کو دفاعی انداز میں کھیلنے کے بجائے جارحانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے کھیلتا ہوں۔

اُنہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا سخت محنت اور ذہنی مضبوطی کو دیتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ طویل پریکٹس کرتا ہوں، روزانہ 300 سے زائد گیندوں کا سامنا کرتا ہوں اور بولرز کے خلاف اپنی تکنیک بہتر بناتا ہوں۔

بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ انجری کے دوران بھی مجھے کہا گیا کہ میں پہلے جیسا نہیں رہوں گا مگر میں نے ان باتوں کو چیلنج سمجھ کر خود کو مزید مضبوط بنایا۔

شریاس ایئر کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑی منفی باتوں کو نظر انداز کرے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھے اور ان پر محنت کرے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00