بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
سلہٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رن پر گر ی، سعود شکیل 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 4 وکٹ پر 96رن بنا لیے ہیں، بابر اعظم 37 اور سلمان آغا 6 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔
بنگلادیش کی پہلی اننگز
میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔