Home اہم خبریںتائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

by Admin
0 comments
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی – فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں ایک ہی چین ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور چین میں رابطوں کو دیکھ رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے سفارتی کردار کی مکمل حمایت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران امن عمل ابھی تک جاری ہے، پاکستان اس میں انگیج اور پُرامید ہے۔

’یو اے ای سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن سے متعلق اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں‘

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ یو اے ای سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن سے متعلق اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیجی اور برادر ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات اپنے اندرونی عوامل اور طویل مدتی پالیسی پر مبنی ہیں۔

’بنوں پولیس چیک پوسٹ دہشتگرد حملے پر افغان ناظم الامور کو دی مارش کیا گیا‘

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بنوں فتح خیل پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، معاملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کہ دی مارش کیا گیا ہے۔

’وزیراعظم کے دورہ دورہ روس کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا‘

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورۂ روس سے متعلق حتمی اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

طاہر اندرابی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق تاریخ فائنل ہونے پر اعلان کریں گے۔

’کشتواڑ اور ایل او سی کے واقعات کے دو مختلف زاویے ہیں‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشتواڑ اور ایل او سی کے واقعات کے دو مختلف زاویے ہیں۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک زاویہ انسانی حقوق کا ہے جبکہ  دوسری جانب امن اور سیکیورٹی کا زاویہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے ایل او سی پر ہمارے جوان چوکس ہیں۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کے بیان پر ردِ عمل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا بیان دیکھا ہے، یہ بیان سی بی ایس نیوز کی خبر کے فوری بعد جاری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے فرق کی وجہ سے ہمارا بیان تھوڑا تاخیر سے جاری ہوا، ہمارا بیان تمام حقیقی صورتحال کو واضح طور پر بیان کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00