Home انٹرٹینمنٹدانش تیمور کا پہلا آڈیشن وائرل، مداح حیران رہ گئے

دانش تیمور کا پہلا آڈیشن وائرل، مداح حیران رہ گئے

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار دانش تیمور کا پہلا آڈیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جسے دیکھ کر مداح انہیں پہچاننے میں بھی مشکل محسوس کر رہے ہیں۔

دانش تیمور آج پاکستان کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور مسلسل ہٹ ڈراموں کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنا چکے ہیں، ان کی جاندار اداکاری، مضبوط کردار اور آن اسکرین شخصیت نے انہیں شوبز کی صفِ اول میں لا کھڑا کیا ہے۔

اداکار ناصرف اپنی کامیاب پروفیشنل زندگی بلکہ اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ خوبصورت رشتے کی وجہ سے بھی مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو میں نوجوان دانش تیمور اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں آڈیشن دیتے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں ان کا انداز آج کے پالشڈ اور پراعتماد دانش تیمور سے بالکل مختلف دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ان کا پہلا آڈیشن تھا، جس میں انہیں مسترد کر دیا گیا تھا، تاہم وقت کے ساتھ محنت، لگن اور مستقل مزاجی نے انہیں پاکستان کا بڑا اسٹار بنا دیا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00