Home اہم خبریںجنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی

جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی

by Admin
0 comments
جیک برگمین فائل فوٹو 

امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستانی کاکَس کے شریک سربراہ جیک برگمین نے امریکا ایران سفارت کاری میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے ناگزیر قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ اعتراف وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام ایک خط میں کیا، 15 مئی کو لکھے جانے والے خط میں رکن کانگریس جیک برگمین نے لکھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا۔

 جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے مخلصانہ تشکّر کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان مذاکرات کے لیے اپنی منفرد پوزیشن کا استعمال کر کے حقیقی حکمت کا مظاہرہ کیا۔  رکن کانگریس جیک برگمین نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00