Home انٹرٹینمنٹکمل ہاسن کی وزیراعلیٰ تامل ناڈو وجے سے ملاقات، فلمی صنعت کیلئے 6 مطالبات

کمل ہاسن کی وزیراعلیٰ تامل ناڈو وجے سے ملاقات، فلمی صنعت کیلئے 6 مطالبات

by Admin
0 comments
وجے (دائیں)، کمل ہاسن (بائیں) – فوٹو: سوشل میڈیا

تامل سپر اسٹار اور سیاستدان کمل ہاسن نے تامل ناڈو کے نئے وزیرِاعلیٰ جوزف وجے سے ملاقات کی اور ریاستی حکومت سے فلمی صنعت کے لیے تعاون پر زور دیتے ہوئے 6 اہم مطالبات پیش کردیے۔ 

وجے نے 10 مئی کو وزیرِاعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد کمل ہاسن نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اپنے بیان میں کمل ہاسن نے کہا کہ وجے نے ملاقات میں عاجزی اور محبت کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلمی صنعت مختلف مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور حکومت کو اس کے لیے تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

وجے کی تاریخی کامیابی

وجے نے تامل ناڈو کی سیاست میں اس وقت بڑا دھماکہ کیا جب ان کی جماعت تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) نے پہلی بار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے 108 نشستیں جیتیں اور بعد میں 120 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کر لی۔

اس طرح انہوں نے دہائیوں سے سیاست پر قابض ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کو شکست دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00