پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی حرا خان اور ارسلان خان کی نئی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
حرا خان اور ارسلان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ وائرل ہو گئی ہے۔
اُنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’گرمیوں کا آغاز ہونے دیں‘۔
اس وائرل ویڈیو میں حرا اور ارسلان سمندر کنارے بیچ ہٹ میں بالی ووڈ کے گانے ’میں ناچوں تب تلک تو بولے جب تلک‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو پر حرا خان کے لباس کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے۔
ارسلان خان نے حرا خان کے لباس پر تنقید کرنے والی صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ غیرت والے لباس کے لیے پیس ٹی وی ڈاؤن لوڈ کر لیں، یہاں کیا کر رہی ہیں۔
اداکار نے شوبز میں کام نہ ملنے پر ڈانس ویڈیوز بنانے کے حوالے سے کمنٹ کرنے والے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ محنت کر حسد نہ کر۔