Home انٹرٹینمنٹخالصتان کے حامیوں کی نعرے بازی، دلجیت دوسانجھ کو شو روکنا پڑا

خالصتان کے حامیوں کی نعرے بازی، دلجیت دوسانجھ کو شو روکنا پڑا

by Admin
0 comments

بھارت کے پنجابی اور ہندی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں اپنے شو کے دوران اس وقت عارضی طور پر وقفہ لینا پڑا جب وہاں بڑی تعداد میں موجود خالصتان کے حامیوں نے بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

کیلگری میں اوورا ٹور کے دوران دلجیت دوسانجھ نے خالصتان کے حامیوں کو جھنڈے لہراتے دیکھ کر پرفارمنس کچھ دیر کے لیے روک دی۔ کنسرٹ کی ویڈیوز بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

جھنڈے لہراتے خالصتان کے حامی سکھوں کو جو بھارت سے آزادی کے نعرے لگا رہے تھے، دیکھ کر دلجیت نے گانا روک دیا اور متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ صورتحال کو کنٹرول کریں۔ 

واضح رہے کہ کینیڈا میں بھارت کی دہشتگرد سرکاری خفیہ ایجنسی را کئی سکھ رہنماؤں کو قتل کرچکی ہے جس کے باعث کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں بھارت اور کینیڈا  کے تعلقات اس وقت نہایت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر کینیڈا میں قتل وغارت پر سخت موقف اختیار کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00