Home اہم خبریںروس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

روس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 108 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے۔

دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے رات بھر میں 200 سے زائد ڈرون حملے کیے، جن میں سے 192 کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔

یوکرین کے وزیرِ خارجہ کے مطابق کیف نے جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی تھی، لیکن ماسکو نے اس کے بجائے حملے شدید کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، رہائشی عمارتوں، توانائی تنصیبات اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00