Home اہم خبریںسرگئی لاروف کی ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف

سرگئی لاروف کی ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف

by Admin
0 comments

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایران اور امریکا کے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دوران گفتگو پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کےلیے مکالمے اور سفارتکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے اعلیٰ سطح کے روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی طور پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کو جلد شیڈول کرنے پر بھی بات ہوئی جبکہ اسحاق ڈار نے سرگئی لاروف کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00