Home اہم خبریںناک کی بالی کا حصہ خاتون کے پھیپھڑے میں جاکر پھنس گیا

ناک کی بالی کا حصہ خاتون کے پھیپھڑے میں جاکر پھنس گیا

by Admin
0 comments

میکسیکو میں ایک خاتون جو کافی عرصے سے کھانسی میں مبتلا تھی، جب ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ناک کی بالی کا ایک حصہ اس کے پھیپھڑے میں جا کر پھنس گیا تھا۔

26 سالہ مونیکا دیانیرا کاربریرا باراجاس ایک ماہ تک مسلسل کھانسی سے پریشان تھی، جس کے بعد اس نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسے امید تھی کہ ایکسرے میں اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا، مگر وہ یہ ہرگز نہیں سوچ سکتی تھی کہ اس میں اس کی ناک کی بالی کا حصہ پھنسا ہوا ہے۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو جسے لاکھوں ویوز ملیں، اس میں مونیکا نے بتایا کہ شروع میں اسے یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ اس کی ناک کی بالی غائب تھی اور جب اسے اس کی کمی کا احساس ہوا بھی تو اس نے ایک لمحے کے لیے بھی یہ نہیں سوچا کہ اس نے غلطی سے اسے سانس کے ساتھ اندر کھینچ لیا ہوگا۔

اسکا کہنا تھا کہ اس نے ماہر امراض سینہ و پھیپھڑا کو بتایا کہ سونے کے دوران اسکی ناک کی بالی کی چھوٹی سی بال نکل گئی اور یہ اندر چلی گئی، مجھے اسکا پتہ نہیں چل سکا۔

 ڈاکٹروں کے مطابق گول دھاتی باربیل اس کی ایورٹا سے صرف 0.5 ملی میٹر کے فاصلے پر تھی۔ اس کی فوری سرجری کی گئی، لیکن 20 منٹ کی سرجری ڈیڑھ گھنٹہ میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی اور ڈاکٹر اسے نکال نہ سکے، کیونکہ وہ جسم کے ساتھ جاکر چپک گئی تھی۔ 

بعد ازاں ایک زیادہ پیچیدہ سرجری کرکے اسے نکالا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ خوش نصیب ہے کہ بچ گئی۔ اگر وہ دھاتی چھید کرنے والا ٹکڑا پھیپھڑے یا اس کی سب سے بڑی خون کی نالی کو نقصان پنہچاتا تو اس کی موت پھیپھڑے کے کام نہ کرنے یا شہ رگ کے پھٹنے کی وجہ سے ہو جاتی۔ 

سرجری کے بعد مونیکا کا کہنا تھا کہ اسے ناک چھدوانا بہت پسند ہے لیکن اب میں ایسا نہیں کرواؤں گی کیونکہ یہ تجربہ بہت خوفناک رہا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00