Home اہم خبریںسعودی عرب میں عباسی دور کے قدیم زیورات دریافت

سعودی عرب میں عباسی دور کے قدیم زیورات دریافت

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا 

سعودی ہیریٹیج کمیشن نے مملکت کے علاقے القصيم سے عباسی دور کے تقریباً 100 سونے کے زیورات دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دریافت ہونے والے قدیم زیورات میں سجاوٹ کا ایک مکمل سیٹ ہے جسے ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ پھولوں کی طرح نظر آئے جب کہ زیورات میں سونے کے اندر نگینے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

ان زیوارت میں ایک بڑے سائز کا گول ٹکڑا بھی ہے جس کے درمیان میں ایک خاص ترتیب کے ساتھ رنگ برنگے نگینے لگے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ زیورات میں کئی رنگوں پر مشتمل تسبیحات بھی شامل ہیں جن میں سونے کے نازک لیکن بڑے سائز کے اسپیسر بھی موجود ہیں۔

یہ زیورات کمیشن کی طرف سے آثارِ قدیمہ کے چوتھے سروے اور کھدائی کے منصوبے کے دوران الدرعیہ سے دریافت ہوئے ہیں۔

سعودی ہیٹریج کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر جاسر سلیمان الحربش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الدرعیہ میں ہونے والی یہ دریافت، مملکت کے ثقافتی ورثے کی کثرت کی دلیل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00