Home انٹرٹینمنٹسلمان خان کا دلچسپ اعتراف

سلمان خان کا دلچسپ اعتراف

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی حالیہ پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، جہاں انہوں نے اپنی تنہائی پر مبہم مگر جذباتی انداز میں اظہارِ خیال کیا۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹ باڈی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے آپ کے ساتھ رہنے کے 2 طریقے ہیں، اکیلے اور تنہا، اکیلے رہنا آپ کا اپنا انتخاب ہوتا ہے اور تنہا جب کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اب اس کے بعد لوگ خود سمجھ جائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اداکار کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کیا، کئی صارفین نے 60 برس کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور شخصیت کو سراہا، جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے الفاظ کو ان کی ادھوری محبت اور تنہائی سے جوڑ دیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ بھائی، آپ حقیقی زندگی کے فائٹر ہیں، آپ ہم سب کو حوصلہ دیتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ سلمان خان آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے برسوں پہلے تھے، ان کا انداز کبھی نہیں بدلا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکار کی فٹنس کی تعریف کرتی دکھائی دی، جبکہ بعض نے ان کے پیغام کو جذباتی تنہائی کا اشارہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو عید 2027ء پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00