Home اہم خبریںصدر زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر کی ملاقات

صدر زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر کی ملاقات

by Admin
0 comments

فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے صوبے ہائنان کے گورنر نے ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط کو وسعت دینے اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت، امن، استحکام، مکالمے اور تعاون کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار اور تزویراتی شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، کاروباری برادری میں روابط دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ہائنان صوبہ انتہائی اہمیت اختیار کر چکا، یہاں سیاحت، ہائی ٹیک صنعت اور زراعت میں باہمی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ سانیا میں چھٹے ایشیائی بیچ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00