بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ 76 سال کی عمر میں بھی باآسانی ٹرائی سیپ ڈِپس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو فوٹوگرافر اور پروڈیوسر اتل کاسبیکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو میں نانا پاٹیکر سفید بنیان اور شارٹس میں نظر آرہے ہیں، گلے میں گمچھا ڈالے ہوئے اور بارز پر 15 ڈِپس مکمل کرتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں وہ مسکراتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھتے ہیں۔
بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے اس ویڈیو پر بھرپور ردعمل دیا۔
اداکارہ شلپا شیٹی، راہول دیو اور وینیت کمار نے کمنٹس کیے جبکہ ریپر بادشاہ نے بھی ویڈیو پر ردعمل دیا۔ مداحوں نے انہیں "لیجنڈ” اور "انسپریشن” قرار دیا۔