Home اہم خبریںغریب مزدوروں کو مفت گھر فراہم کرنے پر انتہائی خوشی ہے، مریم نواز

غریب مزدوروں کو مفت گھر فراہم کرنے پر انتہائی خوشی ہے، مریم نواز

by Admin
0 comments
تصویر، مریم نواز فیس بک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غریب مزدوروں کو مفت گھر فراہم کرنے پر انتہائی خوشی ہے۔

لاہور میں فلیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہر فلیٹ کی تعمیر پر 35 لاکھ روپے لاگت آئی، جو مستحق مزدوروں کو فراہم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 720 فلیٹوں کی تقسیم کی جا رہی ہے، حکومت محنت کشوں کو پلاٹس اور گھر بنانے کے لیے قرض بھی دینا چاہتی ہے، محنت کشوں کو 5 ہزار گھر دینے کی کوشش ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھر مکمل ہوچکے ہیں، کوشش ہے اگلے ساڑھے 3 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تکمیل کی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور مشکلات کے دور میں گھر بنانا مشکل کام ہے، لوگ ساری زندگی محنت کرتے ہیں لیکن اپنا گھر نہیں بنا پاتے، جن لوگوں کو گھر ملے ہیں، ان سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم منصوبہ میرے دل کے قریب ہے، 14، 15 ماہ میں ایک لاکھ گھروں کی تکمیل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا میں 500 گھر تکمیل کے قریب ہیں، مزدوروں کی فلاح و بہبود کےلیے کوشاں ہیں، حکومت مزدوروں کےمسائل کےحل کےلیےاقدامات کر رہی ہے۔

اس سے قبل کمشنرز کے اجلاس میں گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ کھلے مین ہول میں شہری گرا تو سوسائٹی مالکان گرفتار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ہر ماہ مین ہول بند ہونے کا بیان حلفی لیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری و نجی اسکولوں کی عمارتوں پر خصوصی نظر رکھی جائے، آئی واش نہیں، گراؤنڈ ورک چاہیے، کمشنرز فیلڈ میں نظر آئیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00