Home انٹرٹینمنٹفضیلہ قاضی نے ساس کے رویوں کی اصل وجہ بیان کر دی

فضیلہ قاضی نے ساس کے رویوں کی اصل وجہ بیان کر دی

by Admin
0 comments
فضیلہ قاضی—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ساس کے رویوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بدلتے رویے کے پیچھے اہم نفسیاتی اور جسمانی عوامل ہوتے ہیں۔

فضیلہ قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساس اور ماں کے رویوں میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیٹوں کی شادی کے بعد ساس کا رویہ بدل جاتا ہے، مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق زیادہ تر خواتین اس عمر میں ہوتی ہیں جب ان کے بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور یہ عمر پری مینوپاز کا مرحلہ ہوتی ہے، جس میں ہارمونل تبدیلیاں خواتین کے جذبات اور رویے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ اس عمر میں خواتین زیادہ جذباتی ہو جاتی ہیں اور اکثر رونے لگتی ہیں، جبکہ ماضی میں اس حوالے سے آگاہی کم ہونے کے باعث خواتین خود بھی ان تبدیلیوں کو سمجھ نہیں پاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ خواتین ساس بنتی ہیں تو ان تبدیلیوں کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے اور بعض اوقات وہ خود ترسی کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب خواتین خود کو گھر کے تمام کام کرنے والی ایک مددگار سمجھنے لگتی ہیں، اس لیے معاشرے کو چاہیے کہ وہ ان کے جذبات اور حالات کو سمجھے اور ساس کے رویے کو صرف منفی انداز میں نہ دیکھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00