Home اہم خبریںقومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

by Admin
0 comments

قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ ملک عامر ڈوگر سمیت پی ٹی آئی اراکین نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کہا گیا کہ مہنگائی کی نئی لہر غریب طبقے کے لیے مزید مسائل پیدا کرے گی، ساتھ ہی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید، عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں گندم کے بحران، کسانوں کی مشکلات اور زرعی شعبے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اپوزیشن کا مؤقف تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت اور اسپتال منتقلی کے امور پر مشاورت ہوئی۔

شرکاء اجلاس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی و پارلیمانی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، عدالتوں سے اپوزیشن کو کسی قسم کے ریلیف کی توقع نہیں ہے۔

اجلاس میں بنوں کے شہداء اور مولانا محمد ادریس کے لیے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00