Home اہم خبریںلندن، نسل پرستی، ہراسانی اور غیر منصفانہ سلوک انتہائی تشویشناک سطح پر پہنچ گیا

لندن، نسل پرستی، ہراسانی اور غیر منصفانہ سلوک انتہائی تشویشناک سطح پر پہنچ گیا

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

سیاہ فام اور نسلی اقلیتی کارکنوں کے ساتھ کام کی جگہ پر نسل پرستی، ہراسانی اور غیر منصفانہ سلوک ’انتہائی تشویشناک‘ سطح تک پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈ یونین کانگریس کی تحقیق کے مطابق گزشتہ 6 برسوں کے دوران کام کی جگہ پر کھلی نسل پرستی میں حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔

یونین نے خبردار کیا کہ سیاہ فام اور نسلی اقلیتی کارکنوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک، ہراسانی اور نسل پرستی عام ہو چکی ہے۔

تحقیق میں سامنے آنے والے واقعات میں انگریزی بولنے کی صلاحیت پر سوال اٹھانا، نسل پرستانہ لطیفے اور مذاق، نیز تشدد، دھمکیاں اور خوف و ہراس شامل تھے۔

ٹی یو سی کے جنرل سیکریٹری پال نوواک نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کسی بھی شخص کے ساتھ اس کے پس منظر، اس کے آبائی علاقے یا اس کی جلد کے رنگ کی وجہ سے غیر منصفانہ سلوک یا امتیازی برتاؤ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں سیاہ فام اور نسلی اقلیتی کارکن نسل پرستی اور غیر منصفانہ سلوک کی خوفناک اور بڑھتی ہوئی سطح کا سامنا کر رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اسے ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اس سروے برطانیہ میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کے 1 ہزار سے زیادہ سیاہ فام، ایشیائی اور نسلی اقلیتی ملازم افراد نے حصہ لیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00