Home اہم خبریںمتحدہ عرب امارات ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا، عباس عراقچی

متحدہ عرب امارات ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا، عباس عراقچی

by Admin
0 comments
 ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی(فائل فوٹو)۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا۔  

ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے یکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا۔ 

عباس عراقچی نے کہا کہ جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے مذمت تک نہیں کی۔ ایران سے متعلق یو اے ای اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں مشیر اماراتی صدر انور قرقاش نے کہا تھا کہ امارات نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اسے روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔

اپنے بیان میں اماراتی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے سیاسی حل اور مذاکرات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انور قرقاش نے کہا کہ خلیج میں عرب ایران تعلقات کو محاذ آرائی اور تصادم پر استوار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00