لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز باپ بیٹے کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے 22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 2 بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے ورثاء سے 62 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
دونوں نوجوان جون 2023ء میں لیبیا کے قریب کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
کیس پر سماعت کے بعد ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو سزا سنائی ہے۔