Home انٹرٹینمنٹیوٹیوب ٹی وی سے بڑا پلیٹ فارم، فرح خان کے باورچی نے بھی اپنا گھر بنالیا

یوٹیوب ٹی وی سے بڑا پلیٹ فارم، فرح خان کے باورچی نے بھی اپنا گھر بنالیا

by Admin
0 comments
ایمیج: اسکرین گریب/ یوٹیوب

ماہرین کے مطابق کورونا وبا نے ناظرین کے مواد دیکھنے کے انداز کو بدل دیا۔ ٹی وی سے زیادہ لوگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف متوجہ ہوئے اور یوٹیوب نے غیر معمولی ترقی کی۔

اس تبدیلی نے فنکاروں کو اپنے مداحوں کے قریب کردیا۔ ٹی وی اور فلمی شخصیات نے یوٹیوب چینلز شروع کیے، جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی، پردے کے پیچھے کے لمحات اور مختلف پروگرامز براہِ راست شیئر کرتے ہیں۔

ہدایتکارہ فرح خان نے اعتراف کیا کہ وہ یوٹیوب سے اپنی بطور ڈائریکٹر اور کوریوگرافر کیریئر سے زیادہ کماتی ہیں۔ ان کے باورچی دلیپ کی آمدنی بھی یوٹیوب سے اتنی بڑھی کہ وہ اپنے گاؤں میں گھر بنا سکے اور بچوں کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروا سکے۔

یوٹیوب کی کمائی کا نظام CPM (Cost Per Mille) پر مبنی ہے، یعنی ہر 1000 ایڈ امپریشن پر اشتہارات کی ادائیگی۔

بھارت میں تخمینہ ہے کہ یوٹیوب کری ایٹرز اوسطاً 1 ڈالر فی 2000 ویوز کماتے ہیں۔ کبھی ایک لاکھ ویوز پر 5600 روپے تک ملتے ہیں اور کبھی صرف 4200 روپے۔

یوٹیوب پر برانڈ ڈیلز بھی بڑی کمائی کا ذریعہ ہیں۔ فرح خان کے ایک ویڈیو جس کے 40 لاکھ ویوز ہوں، اس سے تقریباً 1.7 سے 2.4 لاکھ روپے ایڈ ریونیو حاصل ہو سکتا ہے لیکن اصل آمدنی برانڈز کے اشتراک سے ہوتی ہے۔

فرح خان مختلف ہوٹل چینز، فیشن لیبلز اور الیکٹرانکس برانڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق بڑے فنکاروں کے لیے یوٹیوب زیادہ منافع بخش ہے کیونکہ ان کے پاس پہلے سے ہی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مثال کے طور پر یوٹیوبر سوربھ جوشی کی ماہانہ آمدنی صرف یوٹیوب سے 50 سے 60 لاکھ روپے ہے جبکہ برانڈ ڈیلز کے ساتھ یہ 2 سے 3 کروڑ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00