Home اہم خبریںمعرکۂ حق کی سالگرہ پر پاکستانی سفارتخانے میں شاندار تقریب

معرکۂ حق کی سالگرہ پر پاکستانی سفارتخانے میں شاندار تقریب

by Admin
0 comments
—جنگ فوٹو

نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں 7 مئی کو ’معرکۂ حق، بنیان مرصوص‘ کی سالگرہ کے موقع پر سفارت خانۂ پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، اس موقع پر کمرشل قونصلر محمد شفیق ورک نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔

سفیرِ پاکستان حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے معرکۂ حق میں ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

علامہ افتخار علی چشتی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک باوقار اور باصلاحیت ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ اسلام کے نام پر بننے والی دوسری بڑی ریاست ہے۔

کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز کے سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ 

انہوں نے کہا کہ حالیہ امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کو جو سفارتی عزت ملی وہ بھی معرکۂ حق کی بدولت ہے جہاں پاکستان نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا اور یہ ایک نور ہے جسے کوئی مٹا نہیں سکتا، انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سپہ سالار کے کردار کو بھی سراہا۔

تقریب کے اختتام پر علامہ افتخار علی چشتی نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00