Home اہم خبریںآئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہو گا، جس میں قرض پروگرام پر جائزہ مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا بورڈ جائزے کے بعد پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط کا فیصلہ کرے گا، اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان کو اگلے 2 دن میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 1 ارب ڈالرز قرض کی قسط اور 20 ارب ڈالرز موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ملیں گے، پاکستانی حکام پُر امید ہیں کہ قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

منظوری کی قسط میں پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالرز جاری ہو جائیں گے، پاکستان کو ای ایف ایف اور موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 2.1 ارب ڈالرز پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا قرض پروگرام ستمبر 2024ء میں 37 ماہ کے لیے منظور ہوا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00