Home اہم خبریںملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے دستاویزات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی۔

 اس سے قبل شہر میں یہی تھیلا تقریباً 2500 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں بھی آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 20 کلو کا تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

اسی طرح اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 93 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پشاور میں آٹا 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک مہنگا ہوا۔

دستاویزات کے مطابق راولپنڈی میں 80 روپے اور بنوں میں 50 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں 30 روپے جبکہ ملتان میں 27 روپے تک اضافہ سامنے آیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00