Home اہم خبریںمولانا فضل الرحمان کا شیخ ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کا شیخ ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

by Admin
0 comments

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شیخ ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے شیخ ادریس کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شیخ ادریس کی جدائی امت مسلمہ کیلئے صدمہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ اپنی قدرت سے ظالموں سے شیخ ادریس کا انتقام لے گا۔ شیخ ادریس امن کی تلاش میں بےامنی کا شکار ہوگئے، ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کراچی کے جلسہ میں دوں گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا جائز نہیں۔

خیال رہے کہ چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق اور سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔

ڈی پی او محمد وقاص کے مطابق سابق ایم پی اے عالمِ دین مولانا محمد ادریس کار میں گھر سے مدرسے جا رہے تھے کہ اتمانزئی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00