Home اہم خبریںمیؤ اسپتال لاہور میں رواں سال منکی پاکس کے 32 کیسز رپورٹ

میؤ اسپتال لاہور میں رواں سال منکی پاکس کے 32 کیسز رپورٹ

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

میؤ اسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر نے بتایا ہے کہ رواں سال منکی پاکس کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمدبر نے بتایا کہ میؤ اسپتال میں منکی پاکس کے 6 مریض زیرِ علاج ہیں، لاہور اور گرد و نواح سے منکی پاکس کے مریض آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہر عمر کے افراد منکی پاکس سے متاثر ہو رہے ہیں، کسی بھی مریض نے بیرونِ ملک سفر نہیں کیا۔

ایم ایس میؤ اسپتال نے بتایا کہ رواں سال منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونا تشویش ناک ہے، جسم پر سرخ دھبے، خارش اور تیز بخار ہو تو فوری اسپتال جائیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ منکی پاکس کی کوئی مخصوص دوائی نہیں، 14 دن بعد متاثرہ مریض صحت یاب ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر عبدالمدبر نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال منکی پاکس سے متاثرہ کسی مریض کی موت نہیں ہوئی، جبکہ گزشتہ سال منکی پاکس کے21 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے 3 کی اموات ہوئی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00