Home انٹرٹینمنٹمیرا کا مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا انکشاف

میرا کا مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا انکشاف

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ میرا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

میرا نے بتایا ہے کہ میں نے بھارتی فلم ’نظر‘ میں مہیش بھٹ کے ساتھ کام کیا تھا اور اس دوران میری بھٹ فیملی کے ساتھ قریبی دوستی رہی ہے۔

 ان کے مطابق میں بھارت میں اپنے قیام کے دوران مہیش بھٹ کے گھر بھی ٹھہری تھی اور ان کے خاندان کے ساتھ وقت گزارا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری آنے والی فلم ’سائیکو‘ بھارت میں ریلیز نہیں ہو رہی، جس پر مجھے افسوس ہے کیونکہ میرے خیال میں مہیش بھٹ اور ان کی اہلیہ یہ فلم ضرور دیکھتے اور پسند کرتے۔

میرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں بھارت میں کام کر رہی تھی تو اس وقت عالیہ بھٹ بہت چھوٹی تھیں، اس دور میں عالیہ اور بھٹ فیملی کے ساتھ میرے دوستانہ تعلقات تھے۔

اداکارہ کے یہ بیانات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جہاں صارفین ان کے پرانے اور نئے انکشافات پر مختلف ردِعمل دے رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00