Home اہم خبریںوزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ بنگلا دیش، بیگم خالدہ ضیا کی قبر پر حاضری

وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ بنگلا دیش، بیگم خالدہ ضیا کی قبر پر حاضری

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج بنگلا دیش پہنچے، جہاں انھوں نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قبر پر حاضری دی، پھول رکھے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے بنگلہ دیش اور عوام کے لیے سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

محسن نقوی نے شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بھی دیکھا اور بی سی بی آفیشلز سے ملاقات کی۔

بنگلہ دیش پہنچنے پر بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکریٹری داخلہ ابو نعیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنگلادیش کرکٹ بورڈ ناظم الدین نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر بنگلادیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00