پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 449 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 63 ہزار 33 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار 309 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔