Home اہم خبریںپاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت مل گئی

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ آنے کی اجازت مل گئی

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے فائنل کے لیے فینز کو اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے، وزیرِ اعظم کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو لاہور میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ کفایت شعاری مہم کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00