Home انٹرٹینمنٹاللّٰہ کے واسطے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کر دیں: شگفتہ اعجاز

اللّٰہ کے واسطے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کر دیں: شگفتہ اعجاز

by Admin
0 comments

شگفتہ اعجاز — فائل فوٹو

پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں میں اپنی یادگار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شہرِ کراچی سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے کراچی کے بارے میں اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کیا۔

ایک سوال کہ اگر آپ کو کراچی کو ایک جملے میں بیان کرنا ہو تو کیا کہیں گی؟ کے جواب میں اداکارہ نے صرف ایک لفظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ’گندا‘۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے بارے میں یہ اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ یہ میرے دل کی بات ہے، یہ میرا شہر ہے، میں یہاں رہتی ہوں، اسی لیے میں نے فوراً آپ سے اس کی شکایت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر مجھے غصہ آتا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو اللّٰہ کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو ٹھیک کر دیں، ان کی تعمیر اور بہتری پر توجہ دیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد شگفتہ اعجاز کی اس رائے سے اتفاق کرتی نظر آئی، تاہم کچھ افراد نے ان کے اس واضح مؤقف کو ناپسند بھی کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00