Home اہم خبریںپاکستان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی کی امریکی ٹی وی کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی کی امریکی ٹی وی کی رپورٹ مسترد کر دی

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

پاکستان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کی رپورٹ مسترد کر دی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ گمراہ کُن اور سنسنی خیز قرار دے کر مسترد کر دی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے قیاس آرائی پر مبنی بیانیے کا مقصد علاقائی استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکا سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تھے، تاکہ مذاکراتی عمل سے منسلک سفارتی عملے، سیکیورٹی کی ٹیموں اور انتظامی عملے کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق کچھ ہوائی جہاز اور امدادی اہلکار پاکستان میں عارضی طور پر مصروفیت کے بعد متوقع دوروں کی وجہ سے موجود رہے، اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی تک دوبارہ شروع نہیں ہوئے ہیں، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی تبادلے جاری ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ اسلام آباد کو موجودہ لاجسٹک اور انتظامی انتظامات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کھڑا ایرانی طیارہ جنگ بندی کی مدت کے دوران پہنچا جس کا کسی بھی فوجی ہنگامی صورتِ حال یا تحفظ کے انتظامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے برعکس دعوے قیاس آرائی، گمراہ کن اور حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ غیر جانبدار، تعمیری اور ذمے دار سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00