Home اہم خبریںپاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم بنگلادیشی کھلاڑی ان فٹ

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم بنگلادیشی کھلاڑی ان فٹ

by Admin
0 comments

پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل بنگلادیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ 

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اوپننگ بیٹرز شادمان اسلام اور محمود الحسن ان فٹ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی میرپور ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ممکنہ متبادل کھلاڑی کے طور پر ذاکر حسین کو طلب کرلیا ہے۔ 

ذاکر حسین نے سلہٹ میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی شادمان اسلام اور محمود الحسن کی فٹنس کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00