Home اہم خبریںپشاور زلمی کا مقابلہ کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا

پشاور زلمی کا مقابلہ کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا

by Admin
0 comments

ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون کے کوالیفائیر میچ میں آج ٹاپ ٹیم پشاور زلمی کا مقابلہ نمبر ٹو ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کوشال مینڈس فٹ ہیں اور میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

پشاور زلمی نے گیارہویں ایڈیشن میں بہترین کرکٹ کھیلی، اس نے دس میں سے آٹھ میچوں میں فتح حاصل کی، صرف لاہور قلندرز اسے شکست دے سکی۔

کوشال مینڈس 500 اور کپتان بابر اعظم 485 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں تو سفیان مقیم ٹورنامنٹ میں 19 وکٹیں لیکر ٹاپ بولر ہیں۔ 

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں چھ فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان لیگ میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا ہوگیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ تین اور پشاور زلمی ایک بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج شام سات بجے جیو سوپر اور مائیکو سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00