Home اہم خبریںوزارت اطلاعات نے بھارتی حمایت یافتہ افغان میڈیا کا کنڑ میں حملے کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات نے بھارتی حمایت یافتہ افغان میڈیا کا کنڑ میں حملے کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا

by Admin
0 comments

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیا کنڑ پر تصوراتی حملوں کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، افغان طالبان رجیم کے پاس اپنے عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔فائل فوٹو 

وزارت اطلاعات نے بھارتی حمایت یافتہ افغان میڈیا کے کنڑ میں حملے کے پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان دہشتگرد انفرااسٹرکچر پر حملہ کرے گا تو اعلان کرے گا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیا کنڑ پر تصوراتی حملوں کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، افغان طالبان رجیم کے پاس اپنے عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کے پاس اپنے عوام کے لیے نہ کوئی سروس، نہ فلاح اور نہ ہی گورننس ہے، افغان طالبان رجیم صرف غلط اطلاعات اور نفرت پر انحصار کرتی ہے۔ جس نے اپنے بھارتی پروپیگنڈا آقاؤں سے صرف جھوٹ اور فالس فلیگ آپریشنز سیکھا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان دہشت گرد انفراسٹرااکچر پر حملہ کرے گا تو اعلان کرے گا، آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کیے گئے حملے کو ماضی کی طرح مانے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00